یوسف رضا گیلانی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر چلنے والی امپورٹڈ پارٹی ہے۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ آئین اور قانون کے مطابق جرم ہے جبکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ پر چلنے والی امپورٹڈ پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس طرف سے لوگوں کی توجہ ہٹ جائے، نواز شریف، آصف علی زرداری اور میرے خلاف بھی توشہ خانہ ریفرنس بنے اور ہم آج تک عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے اگر میرے خلاف کیس بنا تو میں عدالتوں میں پیش نہیں ہونگا، اگر میں عدالت میں پیش ہونگا تو پھر میں سڑکوں پر آجاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ہم بھی آسکتے تھے لیکن ہم عدالتوں میں پیش ہوئے، یہ قائداعظم اور ذوالفقار علی بھٹو سے زیادہ بڑا لیڈر تو نہیں ہے، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے ہیں عمران خان ان سے بھی بڑے لیڈر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے