عمران عباس

عمران عباس فلم ’جوان‘ کا سین شیئر کرکے ووٹرز سے کیا کہنا چاہتے ہیں؟

(پاک صحافت) پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عمران عباس نے بھارتی انڈسٹری کے کنگ خان، شاہ رُخ خان کی فلم کا ایک سین شیئر کر کے فالوورز کو مشورہ دیا ہے۔ عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شاہ رُخ کی فلم ’جوان‘ کا ایک اہم ترین اور سوچ کو اجاگر کرنے والا سین شیئر کیا ہے۔

اس سین میں شاہ رُخ خان عام شہریوں کو سیاسی رہنماؤں کے انتخاب کے لیے احتیاط سے کام لینے اور اُن سے اپنے مستقبل سے متعلق سوال پوچھنے کے بارے میں ترغیب دے رہے ہیں۔ شاہ رُخ خان کا اس سین میں عوام سے کہنا ہے کہ جب آپ کچھ بھی خریدنے سے قبل اشیا سے متعلق دکاندار سے متعدد سوالات کرتے ہیں تو سیاسی رہنما کو ووٹ دینے سے قبل اُن سے سوالات کیوں نہیں کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں عمران عباس نے اپنے فالوور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ دیکھیں، شاید کچھ سمجھ آ جائے آپ لوگوں کو۔‘ عمران عباس کی جانب سے اپنی اس پوسٹ میں جنرل الیکشنز کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اکشے کمار

فلموں کی تیاری پر خون پسینہ لگتا ہے، ناکامی پر دل شکنی ہوتی ہے، اکشے کمار

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی حالیہ ماہ و سال کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے