عروج آفتاب کو گریمی ایوارڈز میں 2 نامزدگیاں مل گئیں

(پاک صحافت) مشہور پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو رواں سال گریمی ایوارڈز کے لیے دو زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس سال کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان جمعے کی شب کیا گیا اور نامزد ہونے والوں میں عروج آفتاب کا نام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عروج آفتاب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ گلوکارہ کو’بیسٹ الٹرنیٹو جاز البم‘ کے زمرے میں ان کے البم ’لو ان ایگزائل‘ کے لیے جبکہ ’بیسٹ کولیبریٹو میوزک پرفارمنس‘ کے زمرے میں ان کے گانے ’شیڈو فورسز‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی گلوکارہ، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر ہیں جو کہ امریکا میں مقیم ہیں۔ گلوکارہ اس سے پہلے ایک بار دنیائے موسیقی کا یہ اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ اپنے نام کرچُکی ہیں، اُنہوں نے  اپنے مشہور گانے’محبت‘ کے لیے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

علی سفینہ پاکستان کے بارے میں مایوس کن باتیں سن سن کر پریشان

(پاک صحافت) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی سفینہ کا کہنا ہے کہ آج کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے