عائزہ خان

عائزہ خان کی جانب سے شادی کے 7 سال مکمل ہونے پر خوشیوں بھرا پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ عائزہ خان کی شادی کو 7 سال مکمل ہو چکے ہیں، عائزہ خان نے شادی کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے خوشیوں بھر پیغام شیئر کردیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ 7 سال کیسے گزر گئے، میں دعا کرتی ہوں کہ ہم ساری زندگی ایسی ہی خوشگوار زندگی گزاریں۔‘

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو 7 سال مکمل ہوگئے۔ شادی کی سالگرہ پر عائزہ خان نے دانش تیمور کے ساتھ کیک کاٹتے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔ دوسری جانب دانش تیمور نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’بےشمار محبتوں میں اکھٹے ہوئے 7 برس مکمل ہوگئے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی باخوبی نبھارہی ہیں۔ یاد رہے کہ عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ہمایوں سعید

ہمایوں سعید اب تک بے اولاد کیوں ہیں؟

(پاک صحافت) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فلم و ٹی وی اداکار ہمایوں سعید نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے