اداکار

شوبز انڈسٹری 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی، فیصل قریشی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی لیکن خراب تعلقات کی وجہ سے وہ سلسلہ رک گیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی فلموں کی مخالفت کرنے والے فیصل قریشی نے بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی سنیما کی بحالی چاہتے ہیں تو بھارتی فلموں کو پاکستان میں ریلیز کرنا ہوگا تاکہ ہمارے عوام سنیما کا رخ کرے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی چیزوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری اپنی فلموں کو آن لائن پلیٹ فارمز پر پیش کرنے کا موقع ملا تھا جسے خراب تعلقات کی وجہ سے کھو دیا۔ فیصل قریشی نے کہا کہ صرف ہماری انڈسٹری ان پورٹلز 60 سے 70 ارب روپے بھارت سے ادھر لارہی تھی نہ جانے کیوں جہاں سے پیسہ آتا ہے ہم وہ جگہ بند کر دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ فلموں سے ناچ گانے کے کلچر کو فروغ دیا جائے بلکہ ہم فلموں کے ذریعے آگاہی بھی پھیلا سکتے ہیں، جس کے لیے سنیما گھروں اور موجودہ سنیما گھروں کی بحالی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے