شادی کے 18 سال بعد فردین خان اور نتاشا کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

(پاک صحافت) اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا مادھونی نے شادی کے 18 سال بعد اب باقاعدہ طور پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  خیال رہے کہ فردین خان اور نتاشا گزشتہ ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے اور اب دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردین خان اور ان کی اہلیہ نے ازدواجی تعلقات میں مسائل کی بنا پر علیحدہ رہنا شروع کیا تھا تاہم مسائل کے حل میں ناکامی کے باعث اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں شخصیات کی جانب سے اب تک طلاق کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں نتاشا اپنے بچوں کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں جبکہ فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ یاد رہےکہ فردین خان اور نتاشا کی شادی 2005ء میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2013ء میں بیٹی جبکہ 2017ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہاشمی ایکشن سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے