اداکار فیروز خان

ترکش اداکار کا پاکستانی اداکار فیروز خان کی پوسٹ پر دلچسپ کمنٹ

کراچی (پاک صحافت) ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت فیروز خان کی پوسٹ  پر  کمنٹ کرتے ہوئے انہیں کھانے پر ترکی مدعو کردیا۔  دوسری جانب فیروز خان نے بھی انہیں رپلائی کرتے ہوئے ترک زبان میں لکھا کہ’بھائی میں نے آپ کے کمنٹ کا ترجمہ کرنے کی کوشش کی لیکن میں خاصا سمجھ نہیں سکا،  مجھے یقین ہے کہ آپ نے محبت بھرے الفاظ ہی کہیں ہوں گے جس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر میں اداکار کو کسی کا انتظار کرتے ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں وہ کسی کو فون بھی کر رہے ہیں۔فیروز خان نےشیئر کی گئی تصویر میں کیپشن درج کیا کہ ’مجھے اس وقت بہت بھوک لگ رہی ہے اور یہی اس کا عنوان ہے‘۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان کی اس پوسٹ پر جہاں انسٹاگرام کے پاکستانی پار صارفین کی جانب سے بھی تبصروں کا آغاز ہوا  وہیں پاکستان کے دورے پر آئے تُرک اداکار جلال آل نے بھی دلچسپ کمنٹ کیا۔ ترکش اداکار جلال آل نے فیروز خان کی پوسٹ پر ترکش زبان میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بھائی، استنبول آئیں، جہاں میں آپ کو ترکی کے مزیدار پکوان کھلاؤں گا۔‘

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے