کنگنا

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا

ممبئی (پاک صحافت) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیمار ہونے کے باوجود کنگنا رناوت اپنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا کہ ‘کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ بیمار ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں’۔

واضح رہے کہ دوسری جانب اداکارہ کنگنا نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ’ جسم بیمار ہے روح نہیں’۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ نور ظفر خان اپنی غلطی نہیں مانتیں، سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ اداکارہ نور ظفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے