احسن اقبال

معاشی ڈویلپمینٹ کیلئے انرجی بنیادی اکائی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معاشی ڈویلپمینٹ کیلئے انرجی بنیادی اکائی ہے، انرجی کی کمی سے معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ دور میں کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے انرجی کی فراہمی ابتدائی ترقی کا مرحلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے پاکستان پلاننگ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وژن 2025 کے تحت انرجی، واٹر اور فوڈ سیکیورٹی کو آپس میں لنک کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پانی سے چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پانی کو پہلے بجلی پیدا کرنے اور پھر زرعی شعبے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ آئندہ برسوں میں مقامی گیس کی پیداوار میں مزید کمی ہو گی۔ پلاننگ نہ کی گئی تو ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے