بھارتی اداکار

ایک اور بھارتی اداکار کورونا سے چل بسے

ممبئی (پاک صحافت) کورونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچادی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد جان سے جا رہے ہیں۔ بھارت میں جہاں عام عوام کورونا سے غیر محفوظ ہیں وہیں پر بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار بھی آئے دن کورونا سے جاں بحق ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انیل کپور کی ’سیریز 24‘ اور ویب سیریز ’اسپشل او پی ایس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور  بھارتی اداکار اور  ریٹائرڈ میجر بکرم جیت کنور پال کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ بالی وڈ ہدایتکار وکرم بھٹ نے سوشل میڈیا پر بکرم جیت کی تصویر کے ساتھ ان کے انتقال کی خبر دی اور بتایا کہ میجر بکرم جیت اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

واضح رہے کہ وکرم بھٹ نے بکرم جیت کے ساتھ ’کری ایچر تھری ڈی‘ اور ’ہارر اسٹوری‘ سمیت کئی فلموں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ بکرم جیت کنول پار سلمان خان کی پریم رتن دھن پایو، بائی پاس روڈ اور شارٹ کٹ رومیو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ بکرم جیت کنور پال پیج تھری، کارپوریٹ، راکٹ سنگھ، سیلز مین آف دی ایر، آراکشن، مرڈر ٹو، جب تک ہے جان، چانس پے ڈانس، 2 اسٹیٹس اور رنجیر جیسی فلموں میں بھی معاون اداکار کے طور پر اپنے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے