طارق ٹیڈی

اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

لاہور (پاک صحافت) اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کر گئے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 46 برس تھی۔ طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین طارق ٹیڈی 46 برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیئے الوداع کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ طارق ٹیڈی کے بیٹے کی مطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی  12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں  بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میرا ہونے والا ہمسفر بس وفادار ہونا چاہیے، جنت مرزا

(پاک صحافت) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے