طلال چوہدری

عمران خان ڈرامہ بازی کرکے بھاگنا چاہتے ہیں۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈرامے اور شوبازی کرکے بھاگنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رعایتیں دینے کی وجہ سے آج رعایتیں دینے والوں کا مذاق بنا ہے۔ جب غیر مستحق افراد کو اس طرح ضمانتیں دیں گے تو پھر یہی کچھ ہوگا جو آج ہوا، اس طرح نہ عدالت چلے گی، نہ نظام چلے گا۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قانون سے بچنے کے لئے بہانے کررہے ہیں، انصاف کی فراہمی سب کے لئے یکساں ہونی چاہیے۔ بازاروں میں پی ٹی آئی کارکن زبردستی دکانیں بند کروا رہے ہیں، لوگوں کے لئے عدالت صبح 8 بجے کھلتی ہے اور تم شام کو جاتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج عدالت جانے کے لئے اپنی بلٹ پروف گاڑی سے باہر نہیں نکلے، ڈرامے بازی اور شو بازی کرکے تم بھاگنا چاہ رہے ہو۔ عام آدمی پولیس افسر کی وردی کو ہاتھ لگالے تو وہ اندر سے باہر نہیں آتا، یہ سیاسی پپو پیٹرول بم پھینکے تو ہم کہیں کوئی بات نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب ایکسپوز ہورہے ہیں، عمران خان ایک بزدل شخص ہے، یہاں 6، 6 ماہ حفاظتی ضمانتیں چل رہی ہیں، جب غیر مستحق افراد کو اس طرح ضمانتیں دیں گے تو پھر یہی کچھ ہوگا جو آج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے