سارہ خان

اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز، گھر سے اسپتال منتقل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی طبیعت  ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  خیال رہے کہ ان کے شوہر اور گلوکار، فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے ہسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا۔ ان کے شوہر فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور لکھا کہ ‘وہ ٹھیک نہیں ہیں’۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کی تصویر شیئر کی گئی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔ گلوکار فلک شبیر نے اسٹوری کا کیپشن درج کرتے ہوئے  مداحوں کو اطلاع دی کہ سارہ کی طبیعت ناساز ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اداکارہ کو کیا ہوا ہے اور انہیں کس وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سارہ اور فلک کی جانب سے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع کی گئی تھی کہ  وہ استنبول میں ہیں جہاں کورونا کے باعث لگائے گئے سخت کرفیو کے باعث دونوں پھنس گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا اور اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے