ائمہ بیگ کا انسٹا اکاؤنٹ بحال، سوشل میڈیا پر ایک بار پھر واپسی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکار آئمہ بیگ جو گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے غائب تھیں اب واپس آگئی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے چاہنے والوں کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ واپس مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکار آئمہ بیگنے انسٹا اسٹوری میں انسٹاگرام انتظامیہ کو اکاؤنٹ واپس دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا شکریہ انسٹاگرام، مجھے ایک بار پھر میرا اکاؤنٹ واپس کرنے کے لئے۔ انہوں نے لکھا کہ  بھروسہ کریں یہ میں ہی ہوں اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے میک اپ آرٹسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کزشتہ ہفتے گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، جس کی اطلاع گلوکاری نے اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے مداحوں کو دی تھی۔ تاہم اب مذکورہ اکاؤنٹ ری کوور ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران اشرف

عمران اشرف نے اپنی نقل اُتارنے والے کو کیا ردّ عمل دیا؟

(پاک صحافت) پاکستانی معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے اپنی نقل اتارنے والے فنکار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے