سپریم کورٹ

گھوٹکی حادثہ، وزیر ریلوے کا بیان عوام کے ساتھ مذاق ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی حادثے کے بعد ایسا بیان عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اہم ذمہ داری پر براجمان شخص کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے۔ وفاقی حکومت خانپور سے گھوٹکی اور سکھر سے کراچی ٹریک کی فوری تجدید کرے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو گھوٹکی واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے معاملات غیر پیشہ ورانہ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ریلوے کی بد ترین کارکردگی سے مسافروں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریلوے کے انفرااسٹرکچر اور مجموعی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ٹرین حادثے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی میں نااہلی سے لوگ مرے، لیکن سیکرٹری گئے نہ منسٹر گئے، وزیر ریلوے نے کہا میرے مستعفی ہونے سے کوئی واپس آجاتا ہے تو استعفی دینے کو تیار ہوں، وزیر ریلوے کا یہ بیان غیر  ذمہ دارانہ اور تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے