تھر کا کوئلہ ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امتیاز شیخ

امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ تھر میں موجود کوئلہ ملک بھر میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اس کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کو ملک کے دیگر پاور پلانٹس تک پہچانے کے لئے ریلوے لنک کا منصوبہ جلد شروع ہوگا۔ تھر کول فیلڈ سے چھور ریلوے لائن تک 105 کلومیٹر طویل ٹریک بچھایا جائے گا، تھر کول فیلڈ کے نیشنل ریلوے ٹریک سے جُڑنے پر ملک کے تمام کول پاور پلانٹس کو تھر کا کوئلہ پہنچایا جاسکے گا۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے پاور پلانٹس کو تھر کے کوئلے پر چلانے سے درآمدی کوئلے پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوگی، تھر کا کوئلہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پوری کرنے کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے