حافظ نعیم کی جانب سے کراچی کا پانی کم کرنے پر وفاق سے شکوہ

حافظ نعیم

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت سے کراچی کا پانی کم کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کر دیا۔  حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ وفاق سے شکایت ہے کہ 650 ملین گیلن پانی کو 250 کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو شہر قائد کا پانی کم کرنے پر وفاق سے شکایت ہے۔ ذرائع کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں، لیکن یہ فیصلہ 2021ء کے بلدیاتی قانون سے متعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  اگر وفاق نظرانداز کررہا ہے تو صوبائی حکومت کوئی منصوبہ بنائے، ہمارا واضح موقف ہےکراچی کو مالیاتی اور انتظامی طور پر بااختیار کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا  کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کو بااختیار بنانے پر پیشرفت ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے