پولیس گاڑی

پشاور میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر چوکی شیخان کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ جس کے باعث چوکی انچارچ ناصر خان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ تھانہ بڈھ بیر کے چوکی شیخان کے انچارج ناصر خان گشت پر موجود تھے کہ اچانک بم پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، البتہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا میں ایک کلو گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے