حیدرآباد (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینالز منصوبہ نہیں بننے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے، کینالز کے معاملے پر باقی جماعتیں مصنوعی احتجاج کر رہی ہیں، اگر کوئی سندھ کے پانی کا بچاؤ کر سکتا ہے تو وہ بلاول بھٹو ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کالا باغ ڈیم کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا، پیپلزپارٹی کے خلاف کینالز کے معاملے پر سازش کی گئی، عمر کوٹ کے عوام نے سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا، پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
انہوں نے کہا کہ کبھی بھی سندھ کے حق پر کوئی سودا نہیں ہوگا۔
Short Link
Copied