پنجاب اسمبلی میں مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025ء کثرت رائے سے منظور

پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم نوٹریز 2025ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اراکین کی ترامیم کے معاملہ پر مجتبی شجاع الرحمان غصہ میں آگئے، اپوزیشن کو جوکر قرار دیدیا، اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان کے جواب پر اعتراض کردیا۔ مجتبی شجاع الرحمان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن ترامیم میں کوئی کام کی بات نہیں ہوتی، اپوزیشن پوری تیاری کے ساتھ ایوان میں آتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ مجتبی شجاع الرحمن صاحب آپ ایسی بات نہ کریں۔ مجتبی شجاع الرحمان نے جواب میں کہا کہ میں اپوزیشن کا پابند نہیں ہوں یہ سمجھتے ہیں ہر چیز بلڈوز کرکے کام کرلیں گے تو یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔

ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ آپ حکومت ہیں آپ کو دل بڑا کرنا ہوگا، اگر حکومت کی جانب سے دل آزاری ہوئی تو معافی مانگتا ہوں اور وزیر پارلیمانی امور کے الفاظ حذف کردیئے۔

ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ جب انسان طاقت میں ہوتا ہے تو زعم آہی جاتا ہے مجتبی شجاع الرحمان کو الفاظ واپس لینے چاہیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے