وزیراعظم شہبازشریف

سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق نااہل و نالائق حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شکست دیکھتے ہوئے تیل کی قیمتیں کم کردیں، پی ٹی آئی حکومت نے تیل کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی، سابق حکومت نے ساڑھے 3 سال قوم کو ایک دھیلے کا ریلیف نہیں دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال میں قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں ہوئے، چین کب تک ہماری مدد کرے گا۔ پاکستان آج مشکل وقت سے گزر رہا ہے، چین نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، چین، سعودی عرب، ترکی سمیت کئی دوست ممالک نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ماضی کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے، اللہ اس قوم کی اصلاح کرتا ہے جو خود اپنی اصلاح کیلئے تیار ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے