کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا سے مزید 64 افراد جاں بحق، 1361 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا  سے اموات  اور مزید نئے کیسز کا سلسلہ جاری ہے،  این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے مزید 64 افراد دم توڑ گئے،  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12772 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 75941 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23281 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1681 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39888 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1361 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 64 افراد انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12772 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 75941 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23281 ہے۔

واضح رے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 169474 ہے اور 5308 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19010 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71490 اور 2058 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 10022 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 296 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4955 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43901 ہے اور اب تک 494 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے