لاہور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

لاہور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

لاہور (پاک صحافت) گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شرکت کی اورکشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  کشمیر میں بھارتی ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکا کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی جنگ لڑنی ہے، ہمارا دل کشمیریوں کے ساتھ ہے، ان شاء اللّٰہ کشمیر پاکستان بنے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیریوں کی بات ہر پلیٹ فارم پر اٹھانے کی ضرورت ہے، ہمیں ہر جگہ پر کشمیریوں کی جنگ لڑنی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد، مودی کو لگام ڈالے :ترجمان پنجاب حکومت

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قوم یک زبان اور یک جا ہو کر یوم یک جہتیٔ کشمیر منا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے، یقین ہے کہ کشمیر کی آزادی اب زیادہ دور نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات شبلی فراز کاکہنا ہے کہ 5 فروری دنیا بھر کے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے۔اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اطلاعات شبلی فراز لوک ورثہ میں فوٹوگوافی اور پینٹنگ نمائش میں پہنچ گئے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ 5 فروری شہید کشمیریوں اور ان کی قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نےاپنے غصبانہ طرز عمل سے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کی قانونی حیثیت کو ختم کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کشمیری بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے