شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی شہباز شریف اور مریم نواز کے لئے اہم پیغام لے کر لندن سے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  پارٹی صدر شہباز شریف اور مریم نواز کے لئے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیروزیر اعظم نواز شریف کا اہم پیغام لے کر لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچا ئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے امریکا سے واپسی پر 5 روز لندن میں قیام کیا اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ جہاں سے وہ غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے براستہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سینیٹ الیکشن اور پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی ایم) تحریک کی حکمت عملی کے متعلق پارٹی نائب صدر  مریم نواز اور پارٹی صدر شہباز شریف کے لیے نواز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں، وہ رواں ہفتے یہ پیغام دونوں رہنماؤں کو پہنچا ئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے