وزرائے خارجہ

شاہ محمود قریشی کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پراطمینان کااظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ترکی کے  وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹریٹیجک کو آپریشن کونسل کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے پر اتفاق کیا اور اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک پرجلد عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کے مابین نقطہ نظر میں مماثلت خوش آئند ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر انتہائی تشویش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ شاہ محمودقریشی نے ترک وزیرخارجہ کو بھارتی قابض افواج کے کشمیریوں پر مظالم اور بھارت کی وجہ سے خطے کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر ترکی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے