مریم اورنگزیب

استعفی الیکشن کمیشن کو نہیں بلکہ وزیراعظم کو دینا چاہئے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استعفی الیکشن کمیشن کو نہیں بلکہ وزیراعظم کو دینا چاہئے۔ حکومت نیب کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اور اپنا غلام بنانا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی مطالبہ غیرآئینی، غیرقانونی اور قومی ادارے کی کھلی توہین ہے۔ استعفی الیکشن کمیشن کو نہیں بلکہ نااہل اور سلیکٹڈ کو دینا چاہئے جس نے ڈسکہ انتخابات اور سینیٹ انتخاب میں ممبران اور لوگوں کی بولیاں لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنا ہے کیونکہ جلد ڈسکہ انتخابات کے متعلق فیصلہ آنا والا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جلد استعفی دیں کیونکہ عوام کا اعتماد موجودہ اراکین سے اٹھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے