احتجاجی مظاہرہ

بنگلہ دیش میں بریندر مودی کے مجوزہ دورے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ڈھاکہ (پاک صحافت) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ بنگلہ دیش کے خلاف بنگلہ دیش کے لوگوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ بنگلہ دیش کے عوام قاتل مودی کو بنگلہ دیش کی سرزمین پرخوش آمدید نہیں کہیں گے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر’’مودی فسطائی حکومت کا دوست ہے ،بنگلہ دیش کے عوام کا نہیں‘‘جیسے نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم جلد ہی اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے جو ہمارے بھائیوں کو قتل کرانے میں ملوث ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں مودی کا وقت چلا گیا ہے اور اب بنگلہ دیشی عوام کی سربلندی کا وقت ہے۔نریندر مودی منگل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش کو بھارت سے ملانے والے ایک پل کا افتتاح کریںگے۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے