پہلگام میں جو کہانی گھڑی گئی وہ بھارت کی پالیسی کا ایک پرانا باب ہے، رابعہ طاہر

(پاک صحافت) رابعہ طاہر نے بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں جو کہانی گھڑی گئی وہ بھارت کی پالیسی کا ایک پرانا باب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خود ساختہ حملہ، الزامات کا شور اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش ریاستِ پاکستان خاموش نہیں رہی نہ ہی جذبات میں بہی ہم نے ثبوتوں سے، وقار سے اور مکمل تیاری کے ساتھ دنیا پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ الحمدللہ یہ سرزمین نہ صرف محفوظ ہے بلکہ وہ جذبہ رکھتی ہے جو دشمن کے ہر وار کو دیوار بنا کر روک دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے