راجہ پرویز اشرف

چین کیجانب سے ملنے والی حمایت اور محبت قابل قدر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ چین کی حکومت اور عوام کی طرف سے ملنے والی حمایت اور محبت قابل قدر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب میں چینی حکومت اور عوام نے دل کھول کر مدد کی ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی موجود ہے، دونوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ایک دوسرے حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ممالک اراکین پارلیمنٹ تجربات میں اضافہ ہوگا جبکہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے