گوگل

گوگل کی جانب سے صارفین کے لئے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

کیلیفورنیا (پاک صحافت) گوگل نے گزشتہ سال جون میں اپنے صارفین کے لیے ’گوگل ورک پلیس‘ کے نام سے ایک فیچرپیش کیاتھا جسے معمولی سی ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ گوگل ورک پلیس میں ہی نئی اپ ڈیٹ شامل کرتے ہوئے کمپنی اپنی کیلنڈرایپ میں اپائنمنٹ شیڈولنگ فیچربھی شامل کر رہا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندگان بکنگ پیچ کے ذریعے اپنی دست یابی کی تفصیلات شیئر کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین گوگل کے اس بکنگ پیچ کوآمنے سامنے ملاقات اورگوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو میٹنگ کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ صارفین اس فیچر کی بدولت گوگل کلینڈر پر اپنے نئے ایونٹز اور ٹاسک کو بھی صرف ایک آئیکون پر کلک کرکے سیٹ کرسکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے استعمال کنندہ کو ’ گوگل ورک پلیس‘ کا بامعاوضہ انفرادی اکاؤنٹ درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ گوگل نے چند روز قبل ہی اپنے ویب براؤزر کروم میں استعمال کنندگان کے لیے ایک اوربہترین فیچرمتعارف کرایا ہے۔ ’ جرنیز‘ کے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر کی مدد سے صارفین غلطی سے بند کی گئی کسی بھی سرچ ٹیب کو آسانی سے دوبارہ کھولتے ہوئے براؤزنگ ہسٹری کو زیادہ بہتر طریقے سے منظم کرنے کے اہل ہو گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے