احسان مانی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات جاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے چیئرمین احسان مانی کے 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات  جاری کردی گئی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق احسان مانی نے 6 ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے۔ خیال رہے کہ اخراجات کی تفصیلات پاکستان کرکٹ  بورڈ کی افیشل سائٹ سے جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے، ان کی رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے گئے جب کہ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ پی سی بی کے مطابق  احسان مانی کے علاج کے لیے  81 ہزار 800 روپے خرچ کیے  گئے۔

واضح رہے کہ احسان مانی کے غیر ملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار 600 روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ اس کے علاوہ اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی جب کہ سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے