ٹیسٹ کرکٹر

فاسٹ بولر محمد سمیع کے بعد کامران اکمل بھی کرکٹ بورڈ سے شدید ناراض

لاہور (پاک صحافت) قومی ٹم کے فاسٹ بولر محمد سمیع کے بعدکامران اکمل نے بھی پاکستان کرٹ بورڈ (پی سی بی) سے شدید ناراضگی کا اظہار کر دیا۔  ان کا کہنا ہے کہ میری کارکردگی اور پرفارمنسز سب کے سامنے ہیں، میں ہر فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہا ہوں، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں یہ کھیلوں گا اور یہ نہیں کھیلوں گا لیکن اس کے باجودمیرے ساتھ یہ سلوک حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے کھلاڑی کامران اکمل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سینٹرل پنجاب کے کوچ کا پہلا سال تھا، ہم سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو ہمیں بتانا چاہیے، سینئر کھلاڑی کے ساتھ ایسا برتاؤ کرنا بنتا نہیں ہے،  پروفیشنل انداز اپنانا چاہیے، کوچ کی طرف سے غلط جواب دیا گیا، اس حوالے سے میں نے پی سی بی کے ارباب اختیار کو آگا ہ کیا ہے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان، جی ایم ڈومیسٹک جنید ضیاء کو ای میل کیا ہے جب کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو بتایا ہے۔

کامران اکمل کہتے ہیں کہ  اب معاملہ ان لوگوں نے دیکھنا ہے،  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سوچنا چاہیے کہ کیا میرے جیسے کھلاڑی کے ساتھ ایسا برتاؤ ہونا چاہیے؟  کوچ کو پوچھنا چاہیے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ اگر پرفارمنس نہ ہو تو وہ الگ بات ہے، میری چار پانچ برس سے کارکردگی سب کے سامنے ہے جہاں تک نیشنل ٹیم کا تعلق ہے وہاں کھلانا نہ کھلانا ان کی مرضی ہے۔

کامران اکمل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن کے ہاتھ میں ان دنوں اختیارات ہیں اس سطح کی کرکٹ پر ایسا برتاؤ قابل قبول نہیں ہے، ہماری بھی عزت نفس ہے، سینٹرل پنجاب نے جس طرح کا برتاؤکیا ہے افسوسناک ہے۔ موقع دینا نہ دینا الگ بات ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کیا کرکٹ ایسے چلانی ہے، کرکٹ چلتی رہے گی اور کرکٹ کھلاڑیوں سے بڑی نہیں ہے، کوچز کو برتاؤ کرنے کا سلیقہ آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے