نرم و ملائم جلد

سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) سردیاں آتے ہی  تقریبا ہر فرد کے ساتھ خشک جلد کا مسئلہ شروع ہوجاتابعض حالات میں جلد پر پپڑیاں سی بھی جمنے لگتی ہیں اور رنگ بھی کالا سا پڑجاتا ہے خاص طور خشک جلد والوں کو اس موسم میں بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر سال سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جلد کی خشکی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے، ایسے میں اپنی جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لئے ماہرین کی جانب سے بلکل آسان نسخہ بتایا گیا ہے ، جو نہایت آسان بھی ہے اور اس سے آپ کی جیب پر غیر ضروری بوجھ  بھی نہیں پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جِلد کے لیے متعدد فوائد رکھنے والے  قدرتی اجزا شہد، مکھن اور کینوں کے جوس کو ہم وزن لے کر گرم کر لیں، پھر ٹھنڈا کر کے اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں گلیسرین یا گھر میں موجود کوئی بھی لوشن ملا کر اچھی طرح پھینٹ کر استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

عمران خان ابن الوقت ہے جس کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے عمران خان کو کڑی تنقید کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے