اعظم نذیر

تاحیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اچھا ہو اگر سپریم کورٹ تاحیات نا اہلی کے خلاف درخواست مقرر کرے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست کو 2 سال ہو گئے ہیں، صرف نواز شریف کا کیس نہیں 100 سے زائد افراد کو تاحیات نا اہل کیا گیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار بھٹو کا مقدمہ سننا بہت اچھا اقدام ہے، یہ ریفرنس 2012ء سے زیرِ التوا ہے، 12 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے