بلاول بھٹو زرداری

اگر طالبان حکومت بین الاقوامی سطح پر خود کو تسلیم کروانا چاہتی ہے تو بین الاقوامی توقعات پر پورا اترے

کراچی (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی نئی حکومت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ اگر طالبان حکومت بین الاقوامی سطح پر خود کو تسلیم کروانا چاہتی ہے تو بین الاقوامی توقعات پر پورا اترے۔  پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ افغان صحافیوں کی جانب سے شکایات کی جارہی ہیں کہ افغانستان میں خواتین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کررہی ہیں اور ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق  بی بی سی کو انٹریو دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان میں جیسے ہی صورتحال میں پیشرفت ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت پاکستان سے جلد از جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کے اثر و رسوخ کو ہمیشہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا لیکن پاکستان کو چاہیے کہ افغانستان میں خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع حکومت کی حوصلہ افزائی میں اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ پاکستان میں جمہوری وسعت، خاص طور پر عمران خان کے دور حکومت میں ‘سکڑ’ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مختلف ایجنسیوں کے کردار پر تاریخ میں بحث ہوگی، ہر ایک دوسرے پر الزام لگاتا ہے لیکن خطے کی خاطر مثبت ردعمل کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، خواتین اور افغانستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے یہ پریشان کن ہے کہ ان کی صلاحیت خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے