وزیر تعلیم سندھ

یہ بین الاقوامی گٹھ جوڑ کرنے والوں کی حکومت ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کرپٹ ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں۔یہ بین الاقوامی گٹھ جوڑ کرنے والوں کی حکومت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جو یوٹرن نہیں لیتا وہ ایڈیٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پشاور میں پارٹی جنرل سیکریٹری نیئر حسین بخاری اور ترجمان فیصل کریم و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکمران ملک اور غریب عوام کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔ کراچی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا، شہر قائد امن و امان کی صورتحال اب بہت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے مزید کہاکہ پنجاب 70 فیصد گندم پیدا کرتا ہے، جو اس کی ضرورت سے زیادہ ہے، لیکن وہاں بھی فصل اترنے کے ایک ماہ بعد گندم غائب ہوجاتی ہے۔ اس کے باوجود آٹے بحران کا ذمہ دار سندھ کو ٹھرایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے