انوار الحق کاکڑ

اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم باعثِ تشویش ہیں، عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری کوششیں کرے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال سب کے سامنے ہے، فلسطین میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 5 اگست2019ء کے غیر قانونی بھارتی اقدام کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے عالمی منشور کی حمایت اور پاسداری جاری رکھے گا، پاکستان بلا تفریق مذہب، رنگ و نسل اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے