بٹ کوائن

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش، انڈسٹری سے وابستہ لوگوں میں ہیجان کی کیفیت

کراچی (پاک صحافت) کرپٹوکرنسی مارکیٹ میں جاری گراوٹ نے اس انڈسٹری سے وابستہ لوگوں میں ہیجان کی کیفیت پیدا کردی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 7 روزمیں بٹ کوائن کی قدرمیں 27 فیصد سے زائد کی کمی ہوچکی ہے، جس کی اہم وجہ سرمایہ کاروں کی خطرات کے حامل اثاثوں بشمول کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے دور رہنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قدرگزشتہ روز 18 ماہ کی کم ترین سطح 21 ہزار ڈالر پر پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو گرانے میں امریکا کے ادارے برائے شماریات کی افراط زرکے حوالے سے جاری ہونے والے اعداد وشمار اور الگورتھمک مستحکم کوائن ٹیرا یوایس ڈی اور لیونا کے ساتھ ٹیرا ایکوسسٹم کے ڈھے جانے نے اہم کردارادا کیا۔

واضح رہے کہ بٹ کوائن کی قدر بیس ہزار ڈالرسے بھی نیچے جانے کے امکانات ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آنے والے مہنیوں میں بٹ کوائن کی قدرمیں بہت بڑی کمی ہوگی جس کے اثرات دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں پربھی مرتب ہوں گے۔ماہرین کا  خیال ہے کہ 2022 بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کے کریش ہونے کا سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے