ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس  چیٹ جی پی ٹی جیسا چیٹ بوٹ متعارف کرانے کیلئے تیار

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی جیسے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ کو تیار کیا جا رہا ہے۔ اس چیٹ بوٹ پراجیکٹ کا کوڈ نام گریس رکھا گیا ہے اور یہ لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایم) پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک تجرباتی اے آئی چیٹ بوٹ ہے جو ابتدائی مراحل سے گزر رہا ہے اور کمپنی کے اندر اس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے محدود افراد اس اے آئی بوٹ کی آزمائش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ٹک ٹاک کی جانب سے مئی میں ایک چیٹ بوٹ ٹاکو کو فلپائن میں متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ چیٹ بوٹ صارفین کو ٹک ٹاک میں مواد ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹک ٹاک کی کامیابی کا راز اس کے الگورتھم میں چھپا ہے جو صارفین کی پسند کے مواد کو ویڈیو فیڈ پر شو کرتا ہے۔ اس الگورتھم کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جاتی ہے اور اسے اے آئی ریکومینڈیشن سسٹم کہا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے ویڈیوز کی تیاری کے لیے بھی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فلٹرز اور ایفیکٹس صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پہلے سے زیادہ طاقتور چیٹ جی پی ٹی ماڈل لوگوں کو مفت دستیاب ہوگا

(پاک صحافت) اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن استعمال کرتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے