مرتضی وہاب

حافظ نعیم الرحمان کو پیپلز پارٹی فوبیا ہوگیا ہے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر نعیم الرحمان کو آڑے ہاتھں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی فوبیا ہو گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کے ہر اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی ترقی کا مشن آج سے لے کر نکلے ہیں۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کیے اور جوہر چورنگی انڈر پاس، گارڈن نالے کی صفائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میئر کراچی کے انتخاب میں تحریک انصاف کا ایک بھی ووٹ پیپلز پارٹی کو نہیں ملا۔ یاد رہے کہ میئر کراچی نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو مل کر 50 سال کے لیے چارٹر آف کراچی پلان بنانے کی پیشکش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے