ٹوئٹر

ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے ایپلی کیشن تک رسائی مزید آسان بنادی

یلیفورنیا (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے ایپلی کیشن تک رسائی مزید آسان بنادی۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کیلئے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کیلئے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہوگا۔ خیال  رہے کہ یہ فیچر ٹوئٹر بیٹا ورژن صارفین کیلئے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے موصول ہونے والی اخبار کے مطابق حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے سے موجودہ تفصیلات کے ذریعے نیا اکاؤنٹ یا لاگ اِن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) فِل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند پر روانہ ہو گیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے