واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین وائس میسج کو سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز کو ٹرانسکرئب کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارف وائس میسج کو سننے سے قبل ہی اس کا تحریری متن پڑھ سکے گا۔ بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔ رپورٹ کے مطابق وائس میسج کے متن کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن تحفظ فراہم کرنے کے لیے ڈیوائس کے speech recognition فیچر کو استعمال کیا جائے گا۔

یعنی وائس میسج کو تحریر میں بدلنے کا عمل فون کے اندر ہی ہوگا تاکہ صارفین کی پرائیویسی کو تحفظ مل سکے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ تمام صارفین کو کب تک دستیاب ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔ مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ میں وائس میسجز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس فیچر کو رواں سال کے چند بڑے فیچرز میں سے ایک بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے