واٹس ایپ

صارفین کے لئے اچھی خبر، واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) صارفین کے لئے بہت ہی اچھی خبر، کیوں کہ واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ سے فی الحال فائدہ اٹھانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے