سائنسدانوں کا موسمیاتی تبدیلیوں کے ایک حیرت انگیز نقصان کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) موسمیاتی تبدیلیوں سے ہماری زمین پر متعدد نقصان دہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور سائنسدانوں نے ایک اور حیرت انگیز اثر کا انکشاف کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آرکٹک خطے کی برفانی سطح میں چھپے ہزاروں سال پرانے وائرس پھر زندہ ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے انہیں زومبی وائرسز قرار دیا ہے۔ زومبی یعنی ایسا مردہ جاندار جو زندہ ہوگیا ہو، کے بارے میں ہارر فلمیں تو آپ نے دیکھی ہوں گی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آرکٹک کی برفانی سطح میں ہزاروں سے خوابیدہ وائرسز موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت بڑھنے سے دوبارہ زندہ ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آرکٹک کے خطے میں درجہ حرارت میں دوگنا تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہزاروں یا لاکھوں برسوں سے برف کی تہوں میں محفوظ جراثیم متحرک ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایکس (ٹوئٹر) کا بلاک فیچر کو تبدیل کرنے کا اعلان

(پاک صحافت) ایلون مسک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کے بلاک بٹن کو پسند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے