پی ایس ایل

پی ایس ایل 6 کا گیارہواں میچ، قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کافیصلہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کا آج گیارہوں میچ ہورہا ہے، جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے۔ خیال رہے کہ آج ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 6 میں دونوں ٹیموں نے اب تک تین تین میچز کھلیے ہیں، تاہم دونوں ٹیموں  کو دو دو میچز میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، جب کہ ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، دونوں ٹیموں میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ کراچی کنگز میں  عامر یامین کی جگہ محمد الیاس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے سلمان مرزا کی جگہ ذیشان اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ  وکٹ اچھی ہے کوشش کریں گے لاہور قلندرز کا بڑا ہدف دیں جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان  سہیل اختر کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کراچی کنگز کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کےدرمیان گیارہ میچ ہوئے سات میں کراچی نے میدان مارا اور تین میچز لاہور  نے جیتے، ایک میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے