ایپل

امریکی کمپنی ایپل نے بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقٹیکنالوجی کمپنی ایپل30کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔ایپل کے شیئرز پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک  پہنچے  گئے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کی مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل  دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 30 کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔  خیال رہے کہ مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 20کھرب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ    ایپل کی قدر اب  دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے 6( برطانیہ، بھارت، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جنوبی کوریا) کےگروس ڈومیسٹک پروڈکٹ (GDPs) سے زیادہ ہوگئی ہے۔ قابل ذکر یہ کہ ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں 10کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 20 کھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسنیپ چیٹ

اسنیپ چیٹ صارفین اب اپنے میسجز ایڈٹ کر سکیں گے

(پاک صحافت) اسنیپ چیٹ کے صارفین بھی اب اپنی چیٹ میسجز کو ایڈٹ کر سکیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے