واٹس ایپ

اب واٹس ایپ صارفین خود واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے

کراچی (پاک صحافت) اب واٹس ایپ صارفین خود واٹس ایپ سے بھی بات کر سکیں گے، جی ہاں واٹس ایپ نے  اپنا آفیشل واٹس ایپ اکاؤنٹ تیار کیا ہے جو اس پلیٹ فارم کے صارفین سے بات چیت کرے گا۔یہ واٹس ایپ کا ایسا نیا فیچر ہے جو آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابھی یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر  واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز نظر آئیں گے۔اس اکاؤنٹ کو صارفین خود تلاش نہیں کر سکتے بلکہ واٹس ایپ کی جانب سے ہی میسج بھیجا جائے گا جس کے بعد آپ چیٹ اسٹارٹ کر سکتے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایپ کی نئی اپ ڈیٹس یا دیگر چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کے پہلے میسج میں ڈس اپیئرنگ میسجز فیچر کے بارے میں مختلف چیزیں بتائی جاتی ہیں۔ ڈس اپیئرنگ فیچر 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس میں وقت کے ساتھ مختلف تبدیلیاں کی گئیں۔ اگر آپ واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ کے میسجز پسند نہیں کرتے تو اس کو آرکائیو میں ڈال سکتے ہیں یا اسے بلاک کرنا بھی ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے