چارج

اب صر ف8 منٹ میں اپنا اسمارٹ فون چارج کریں

کراچی (پاک صحافت) اگر آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ  کیا 8 منٹ میں اسمارٹ فون چارج کیا جا سکتا ہے؟ تو اس کا جواب  ہے جی ہاں۔  کیوں کہ ویوو کی جانب سے دنیا کی تیز ترین چارجنگ ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویوو کی جانب سے 200 واٹ اسپیڈ فراہم کرنے والے چارجر کو بہت جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔ چینی کمپنی کے آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والے آئی کیو او او 10 پرو کے ساتھ 200 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ وائرڈ کے ساتھ فون میں 65 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 200 واٹ چارجر کا خیال نیا نہیں ہے۔ جولائی 2021 میں شیاؤمی نے 200 واٹ چارجنگ سپورٹ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا تھا جس سے بیٹری محض 8 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوسکتی تھی۔ مگر اسے فونز کا حصہ نہیں بنایا گیا کیونکہ کمپنی کا کوئی فون اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ نہیں کرتا۔ ویوو کا چارجر بیٹری کو کتنی تیزی سے چارج کرے گا یہ تو واضح نہیں مگر امکان یہی ہے کہ وہ بھی 8 منٹ تک فون کو چارج کرلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے