اب آف لائن گمشدہ اینڈرائیڈ فون کو تلاش کرنا ہوجائے گا بہت آسان

(پاک صحافت) گوگل نے ٰایک سال کی آزمائش کے بعد فائنڈ مائی ڈیوائس کا نیا ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے نیٹ ورک کو استعمال کرکے آف لائن فونز بھی ڈھونڈنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

گوگل کی جانب سے نئے فائنڈ مائی ڈیوائس کو سب سے پہلے امریکا اور کینیڈا کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ دیگر ممالک میں اسے آنے والے مہینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔ فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو استعمال کرکے صارفین ایسے گمشدہ فون بھی تلاش کر سکیں گے جو بند ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ سے آف لائن فون کو بھی میپ پر دیکھنا ممکن ہوگا۔

درحقیقت گوگل کا تو کہنا ہے کہ پکسل 8 اور پکسل 8 پرو اسمارٹ فونز کو پاور آف ہونے یا بیٹری ختم ہونے پر بھی اس ٹول کے ذریعے تلاش کرنا ممکن ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی دیگر ڈیوائسز کے لیے بھی مستقبل قریب میں دستیاب ہوگی۔ بلیو ٹوتھ ٹریکرز، کار کیز، پرس، والٹ اور دیگر ڈیوائسز کے لیے گوگل کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی۔

گوگل کے مطابق فائنڈ مائی ڈیوائس کے ذریعے اپنی ڈیوائس کی لوکیشن بھی دیگر افراد سے شیئر کر سکیں گے تاکہ دوست یا گھر والے اس قیمتی ڈیوائس پر نظر رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

گوگل میپس میں خاموشی سے 2 نئے کارآمد فیچرز متعارف

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے مقبول نیوی گیشن سروس میپس میں 2 نئے فیچرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے