بٹ کوائن

کرپٹو اثاثوں پر ٹیکس لاگو

(پاک صحافت) انڈونیشین حکومت نے رواں سال مئی سے ڈیجیٹل اثاثوں کوکموڈیٹی قراردیتے ہوئے اس پرویلیوایڈڈ ٹیکس اورانکم ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حکام کے مطابق یکم مئی سے اس ٹیکس کی وصولی شروع کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے اعلی حکومتی عہدے دارہیسٹو یوگا سیکسما کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل اثاثوں پرویٹ اوران کی لین دین پرحاصل ہونے والی آمدن پر 0.01 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس لاگوکررہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمگیر وبا کورونا کے دوران جنوب ایشیائی خطے میں ڈیجیٹل اثاثوں کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا اور2021 کے اختتام تک کرپٹو اثاثے رکھنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر11 ملین تک پہنچ چکی تھی۔

واضح رہے کہ کموڈیٹی فیوچرز ٹریڈنگ ریگولیٹری ایجنسی کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ سال کموڈیٹی فیوچر مارکیٹوں میں کرپٹو اثاثوں کی ٹریڈنگ 859 کھرب انڈونیشین روپے سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ 2020 کے مقابلے میں دس گنا زائد ہے۔ انڈونیشیا میں کرپٹو اثاثوں کی بطورکموڈیٹی تجارت کی تو قانونی اجازت پے، لیکن انہیں ادائیگیوں کے لیے اسعتعمال نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے